ٹول بوتھ شروع ہوتے ہی لگی بھیڑ، کھلے پیسوں کے لئے مارا ماری

جے پور، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی منسوخی کے 23دن بعد ہائی وے پر شروع ہوئی ٹول وصولی کی وجہ سے ٹول بوتھوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنی شروع ہو گئی ہیں وہیں کھلے پیسوں کو لے کر ٹول ملازمین اور گاڑی ڈرائیوروں میں کہا سنی ہونے لگی ہے ۔راجستھان کے بگرو ٹول ناکے پر کل آدھی رات کے بعد شروع ہوئی ٹول وصولی کو لے کر ٹول پلازہ ملازمین اور گاڑی ڈرائیوروں کے درمیان کھلے پیسوں کو لے کر ہوئی کہا سنی کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سمجھا بجھا کر معاملہ پرسکون کرایا۔پردیش کے بگرو سمیت گیگل اور پیپلال واقع ایسولیک سوما، تولامال کشن گڑھ واقع جیویکا ٹول پلازہ پر ٹول وصولی شروع ہونے کے ساتھ ہی 23 دن بعد ٹول بوتھ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔گیگل ٹول پلازہ منیجر منیش شرما نے بتایا کہ ٹول بوتھ پر 200 روپے سے کم ٹیرف والی گاڑیوں سے نئے نوٹ لینے کا حکم ہے ۔ گاڑی ڈرائیوروں کی طرف سے دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ دینے کی وجہ ٹول ملازمین کو کھلے پیسے دینے میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔