عدالتی حکم کے باوجود بلدیہ کی خاموشی پر کل احتجاجی اجلاس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ٹولی مسجد وقف اراضی پر تعمیر کئے جارہے شادی خانوں اور دیگر ناجائز تعمیرات کے خلاف ہائی کورٹ کی جانب سے انہدام کے حکمنامے کے باوجود محکمہ بلدیہ کی مجرمانہ خاموشی اور لینڈ گرابرس کی کھلے عام غنڈہ گردی اور قانون کی خلاف ورزی کے خلاف تنظیم انصاف اور دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام 14 جون اتوار بعد نماز مغرب دبیر پورہ دروازہ پر منعقد ہوگا ۔ مولانا سید حامد حسین شطاری صدر کل ہند سنی علماء بورڈ صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی ، سی پی آئی ، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ کے علاوہ ڈاکٹر قائم خاں صدر مجلس بچاؤ تحریک ، جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی ، جناب مشتاق ملک ، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ ، جناب منیر پٹیل کے علاوہ دیگر قائدین مخاطب کریں گے ۔ احتجاجی جلسہ محبوب کالونی کاروان مقام کی تبدیلی کے ساتھ دبیر پورہ دروازہ کے پاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ ملت اسلامیہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔