واشنگٹن، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ’- @ریئل ڈونالڈٹرمپ ٹوئٹر انک ‘ کے ایک ملازم کی غلطی کی وجہ سے کل 11 منٹ تک ’غیر فعال‘ رہا۔کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ٹوئٹر ملازم کی غلطی کی وجہ سے@ریئل ڈونالڈٹرمپ نادانستہ طریقے سے غیر فعال ہو گیاکہ کمپنی نے کہاکہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ایسا دوبارہ نہ ہو اس کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
چین میں برقی طیارے کا تجربہ
بیجنگ،3نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں پہلے برقی طیارے کی پرواز کا آج کامیاب تجربہ کیا گیا۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ طیارہ امریکی اور یورپی ممالک کی منڈیوں میں اپنی مضبوط جگہ بنائے گا۔ چین نے اپنے پہلے برقی طیارہ کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا جس نے دوگھنٹے تک پرواز کی ۔