نئی دہلی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی 10 ٹریڈ یونینوں نے 2 ستمبر جمعہ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس میں 15 کروڑ سے زائد ورکرس حصہ لیں گے۔ یونین قائدین نے کہا کہ تقریباً 10 ریاستوں میں بند جیسی صورتحال اور دیگر مقامات پر ’’چکہ جام‘‘ رہے گا۔ بھارتیہ مزدور سنگھ نے ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔