ٹرین کی چین غیرضروری کھینچنے پر 5 سال تک قید

ممبئی ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے ٹرینوں کو غیرضروری چین کھینچ کر روکنے والوں کی سزا کو بڑھا کر 5 سال تک قیدبامشقت کے ساتھ 25,000 روپئے جرمانہ کردینے کا فیصلہ کیا ہے بشرطیکہ ملزم اس جرم کا خاطی پایا جائے۔ حکومت کے گزشتہ روز یہاں جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ریاستی کابینہ نے تعزیرات ہند کی دفعات 379، 397-A(1)(2) اور سیکشن 379-B کے ساتھ فوجداری دفعہ 1973ء میں ترامیم کو منظوری دے دی، اس طرح متاثرہ فرد (یا افراد) کو سنگین ضرر پہنچنے کی صورت میں سزا کو پانچ سال قید بامشقت اور 25,000 روپئے تک بڑھا دیا۔ چین کھینچنے کے دیگر نوعیت کے معاملوں میں جہاں کسی کو ضرر نہ پہنچے، 2 تا 5 سالہ سزائے قید ہے۔