حیدرآباد 26 فروری (این ایس ایس) ریلوے وزیر سریش پربھاکر پربھو نے کہاکہ انڈین ریلویز، دہلی ڈیویژن، لائسنس فیس کی بنیاد پر منتخب شتابدی ٹرینوں پر آن بورڈ انٹرٹینمنٹ متعارف کرنے کے پراجکٹ کو ترتیب دے رہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اس سہولت کو تمام شتابدی ٹرینوں میں وسعت دیا جائے گا۔ ریلوے بجٹ 2015-16 ء پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں آج پربھو نے کہاکہ موبائیل فون چارجنگ کی سہولتیں جنرل کلاس کوچیس میں فراہم کی جائیں گی اور چارجنگ سہولتوں کی تعداد سلیپر کلاس کوچیس میں بڑھائی جائے گی۔