حیدرآباد 29 نومبر (این ایس ایس) آل انڈیا ٹرین کنٹرولرس اسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی اپیل پر کنٹرولر کے گریڈس کو فیڈر کیڈر کے مساوی بنانے سے متعلق 7ویں سی پی سی کے فیصلہ کے خلاف احتجاجاً ہندوستانی ریلویز کے تمام 68 ڈیویژنس میں احتجاجی جلسے منعقد کئے گئے۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل انیل بھردا نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔