کولکتہ۔2مئی (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ میٹرو ٹرین میں ایک جوڑے کوگلے لگانے پر مسافروں کے ذریعہ مارپیٹ کیے جانے کیخلاف آج دمدم میٹرو اسٹیشن کے باہر لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔میٹروانتظامیہ سے اس واقعے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ انتظامیہ نے کہا کہ اگر متاثرہ شکایت کرتی ہے تو ضروری کارروائی کی جائے گی ۔