ٹرین سے اسکول ویان ٹکرانے کے باعث 5 طلباء ہلاک

مئو ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش کے علاقہ مئو (Mau) میں تمسّا ایکسپریس سے ایک اسکول ویان ٹکراجانے کے باعث کم از کم 5 طلباء ہلاک اور دیگر 25 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ریلوے کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب ویان ڈرائیور پٹریاں عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ یہ ٹرین وارنسی کی سمت جارہی تھی ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے لوک سبھا میں ایک بیان دیتے ہوئے اس حادثہ پر افسوس اور مہلوکین کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔۔