حیدرآباد 6 مئی (پی ٹی آئی) کجی رنگا اکسپریس ٹرین میں یکم مئی کو ہوئے دو دھماکوں کی تحقیقات ختم نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اِس بات کا پتہ چلا رہی ہے کہ یہ دھماکے دراصل انتخابی آندھراپردیش کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کیلئے کئے گئے تھے۔ ریاستی انٹلی جنس عہدیداروں نے ٹاملناڈو پولیس کی جانب سے گرفتار کردہ سری لنکا کے شہری محمد ذاکر حسین سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ڈی جی پی بی پرساد راؤ نے کہاکہ محمد ذاکر حسین اور اِس کے ساتھیوں کی معلومات کے بعد ہی ہم کسی نتیجہ پر پہونچیں گے۔ چینائی میں ہوا حملہ آندھراپردیش کو نشانہ بنانے کیلئے تھا جہاںانتخابات ہورہے ہیں۔ تمام ایرپورٹس پر چوکسی برتی گئی ہے خاص طور پر شمس آباد ایرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ٹاملناڈو کے ڈی جی پی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر راؤ نے کہاکہ حقائق کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔