حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نامپلی اور کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود کے مطابق 40 سالہ للیتا اماں جو ونپرتی محبوب نگر کے ساکن وینکٹا چاری کی بیوی تھی ۔ اپنے افراد خاندان کے ساتھ حیدرآباد آئی ہوئی تھی ۔ کل فلک نما اور ملک پیٹ کی ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 26 سالہ شیواجی جو پیشہ سے لیبر تھا مانکیہ نگر چنتل میں رہتا تھا ۔ کل 17 ستمبر کے دن یہ شخص فتح نگر اور صنعت نگر کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔