ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے ایک موثر نظام پر عمل آوری

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے ’’ انٹلی جنٹ ٹریفک منیجنمنٹ سسٹم ‘‘ (ITMS) کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جس کے ذریعہ ٹریفک میں پیش آنے والے رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ ملک میں پہلی مرتبہ اس قسم کا ایک نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ شہر میں آئے دن گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ اور ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کو فوری عمل میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر اے وی رنگاناتھ نے بتایا کہ آئی ٹی ایم ایس کی مدد سے دونوں شہروں 225 ٹریفک جنکشنس پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری بھی لائی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے ذریعہ حساس کیمروں نصب کئے جائیں گے اور یہ کیمرے ایک ٹریفک سنگل سے دوسرے ٹریفک سنگل تک آنے والے گاڑیوں کی گنتی کریں گے جس کے تحت ٹریفک جامس کو بحال کرنے میں پولیس کو کارآمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں ٹریفک کانسٹیبلس سگنلس کو راست طور پر چلا رہے ہیں لیکن آئی ٹی ایم ایس کی مدد سے دو ٹریفک سگنلس کے درمیان کا وقفہ کیمرے کے ذریعہ طئے کیا جائے گا ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستان میں حیدرآباد جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہیوئے آئی ٹی ایم ایس پراجکٹ کے ذریعہ ٹریفک بہاؤ میں بہتری کوشاں ہیں ۔ آئی ٹی ایم ایس ایک جدید ٹریفک منیجمنٹ سسٹم ہے جو امریکہ ، انگلینڈ اور نیدر لینڈ میں استعمال کیا جارہا ہے ۔ دونوں شہروں میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلئے شاہ پورجی پلونجی کمپنی لمیٹیڈ 20 کرؤڑ روپئے کی پیشکش کی ہے ۔ کمپنی کے چیرمین مسٹر شاہ پور جی میستری اور منیجنگ ڈائرکٹر سبرامنیم نے چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کے بعد یہ پیشکش کی ۔ 20 کروڑ کے انفراسٹرکچر کے ذریعہ دونوں شہروں میں سڑکوں ، فلائی اوورس اور دیگر عمارتوں بشمول نیا سکریٹریٹ کامپلکس وغیرہ کی تعمیر کیا جائے گا ۔