ڈورل (یو ایس) ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو ٹرمپ مخالف نعرے لگانے اور ٹرمپ نیشنل ڈورل گولف کلب کے افسران کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کئے جانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ میامی کا یہ گولف کلب امریکی صدر ٹرمپ کی ملکیت ہے اور اس کی لابی میں مذکورہ شخص نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو کاؤنٹر پر پھیلا دیا۔ اس شخص کے بارے میں پولیس کو ایک ’’مستعد شوٹر‘‘ کی حیثیت سے پہلے ہی اطلاع مل گئی تھی لہٰذا پولیس کی جمعیت وہاں بروقت پہنچ گئی۔ یہ بات ڈورل پولیس چیف ہرنان اورگن وائیڈیم نے اخباری نمائندوں کو بتائی اور کہا کہ پولیس افسران نے جلد ہی اس شخص پر قابو پا لیا۔