قاہرہ۔عرب لیگ ( اے ایل) نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی درالحکومت کے طور پر یروشلم کو تسلیم کرنے کے متعلق امریکی فیصلے کے جواب میں ایک وزراتی وفد تیار کیاہے۔
زنہو نیوز ایجنسی نے عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی کے بیان کے حوالے سے کہاہے کہ مذکورہ وفد امریکہ کی جانب سے یروشلم کواسرائیل کی درالحکومت تسلیم کرنے والے خطرناک فیصلے کے خلاف سفارتی اور میڈیا سطح پر اپنا ردعمل پیش کرے گا۔
وفد نے اردن ‘ فلسطین ‘ مصر‘ سعودی عربیہ ‘ مورکواور متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے خارجی وزرا ء کے بشمول عرب لیگ سکریٹری جنرل احمد عبدال غیت شامل ہیں۔ عفیفی نے کہاکہ وفد کی تشکیل اردن کی جانب سے حالیہ دنوں میں رابطے کے بعد عمل میں ائی ہے۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ وفد اگلے ہفتے اردن کی درالحکومت امان میں پہلی میٹنگ منعقد کرے گا۔فلسطین اور مسلم دنیا کے سخت انتباہ کو نذر انداز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈسمبر6کے روز متنازع مقد س شہر یروشلم کو اسرائیل کی درالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا