نیویارک۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ کی جارحانہ اور نفرت پر مبنی مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہند نژاد امریکی اداکار و کامیڈین عزیز انصاری نے کہا کہ اس طرح کا طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے اور وہ اپنے خاندان کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر جس طرح نفرت انگیز تقاریر کررہے ہیں اور وہ اخلاقی انحطاط کی آخری حد کو پہونچ چکے ہیں ۔ یہ صورتحال انتہائی تباہ کن ہے اور اس سے عوام کی زندگی میں منفی اثر پڑے گا کہ وہ کس طرح معمولاتِ زندگی گذاریں۔