ٹرمپ کی سوشیل میڈیا کو دھمکی ، منفی مضامین اور خیالات کی تشہیر کرنے کا الزام

واشنگٹن۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہمیشہ کی طرح ’گوگل‘، ’فیس بک ‘اور ’ٹوئٹر‘ سمیت دوسری سوشل میڈیا کمپنیوں پر سیاسی تعصب کا الزام لگاتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے ۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ گوگل ان صاف ستھرے میڈیا کوریج کو جگہ نہیں دیتا جبکہ ان کے خلاف منفی مضامین اور خیالات کی تشہیر کرتا ہے ۔ اس طرح سے کام کرنا غیر قانونی ہے ۔ گوگل اور دوسرے سوشل میڈیاکے ذریعے کیا کر رہے ہیں اس کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے ۔ ٹوئٹر، فیس بک پر کس طرح جانبدارانہ طریقے سے کام ہو رہا ہے .ان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ اس طرح سے کام نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک بہت ہی غلط طریقے سے کام کر رہے ہیں. ان کو شعور کی ضرورت ہے ۔ آبادی کے بڑے حصے کے تئیں ان کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔ ٹرمپ کے اس الزام کے بعد گوگل نے بیان جاری کرکے کسی بھی طرح کے سیاسی تعصب کے الزام کو مسترد کر دیا ہے ۔ گوگل نے کہا کہ اس کا سرچ انجن کسی بھی سیاسی ایجنڈے کے لئے استعمال نہیں ہوتا۔ ہم کسی بھی سیاسی نظریے کے تئیں جانبدار نہیں ہیں۔تاہم فیس بک اور ٹوئٹر کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے ۔ ٹرمپ کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس گوگل کی انتظامی سطح پر جانچ کرنے پر غور کر رہا ہے ۔انتظامیہ گوگل کی کچھ تحقیقات اور تجزیہ کرے گا۔تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں ۔
جنوبی کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکے
لاورے۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کیلفورنیا نے کار بیشتر علاقہ آج 4.4 شدت والے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یو ایس جیو لوجیکل سروے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق افراد کا جھٹکا شام 7:35 بجے محسوس ہوا جبکہ صرف ایک منٹ کے بعد 3.4 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس ہوا جس نے شہریوں کو خوف زدہ کردیا۔ زلزلہ کی گہرائی 4 میل گہری بتائی گئی تاکہ یہ اپنے مبداء کے قریب بھی محسوس کیا گیا۔