ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر اوباما کی درپردہ تنقید

جوہانسبرگ ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے منگل کو اپنی تقریر میں نیلسن منڈیلا کو خراج پیش کرتے ہوئے فٹبال کھلاڑیوں کی ستائش کی۔ اپنے جذباتی خطاب میں اوباما نے سالانہ نیلسن منڈیلا لکچر جوہانسبرگ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں صدی تقاریب میں کہا کہ ’’مختلف اقوام، نسلیں مل جل کر رہنے سے ہی کثیر فوائد حاصل ہوتے ہیں جس سے سماج مزید مضبوط ہوتا ہے۔ اس ضمن میں فرانس کی فٹبال ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم میں تمام فرانسیسی تھے، وہ صرف گالس کے جیسے نہیں تھے۔ یہ بات اوباما نے زیرلب مسکراتے ہوئے کہی۔ تقریباً 90 منٹ کے خطاب میں اوباما نے درپردہ ٹرمپ نظم و نسق پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ’’ایمگریشن پالیسیاں مذہب، نسل اور کسی ایک قوم کیلئے نہیں ہوتی‘‘۔
افغانستان میں فضائی حملے ،14 ہلاک
قندوز ،20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں شمالی شہر قندوز کے قریب افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے جمعرات کو چلائی گئی ایک مہم کے دوران کئے گئے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ قندوز کے گورنر کے ترجمان نعمت اللہ تیموري نے کہا کہ قندوز شہر کے بیرونی چاردارا ضلع میں افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد رعدمنش نے متعدد شہریوں کی موت کی تصدیق کی ہے ، لیکن واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔