ٹرمپ کو پوٹن کے ساتھ ملاقات کا مشورہ یاد نہیں: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن2،نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مارچ 2016 میں اپنے خارجہ پالیسی مشیر وں کے ساتھ ہو نے والی میٹنگ کے بارے میں یاد نہیں کہ ان میں سے ایک نے مشورہ دیا تھا کہ وہ امیدوار مسٹر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات کا انتظام کر اسکتے ہیں۔ یہ اطلاع آج وائٹ ہاؤس نے دی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز سے ایک بریفنگ کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ کیا مسٹر ٹرمپ نے مشیر جارج پاپادوپولوز کی تجویز کے بارے میں یاد آیا تو انہوں نے کہاکہ نہیں، مجھے یقین نہیں ہوتا کہ انہیں کچھ بھی یاد ہے۔ جارج کو روسی افسر کے ساتھ تعلق کا دعویٰ کرنے والے لوگوں کے رابطوں کے بارے میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں کو جھوٹ بولنے کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے ۔