دیئے گئے فٹبال کی جانچ پڑتال
ٹرمپ فٹبال اپنے بیٹے بیرون کو دیں گے
واشنگٹن ۔21 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر روس ولادیمیر پوٹن نے ایک فٹبال بطور تحفہ دیا لیکن بھلا ہو سکیورٹی اور باہم عدم اعتماد کا کہ اُس فٹبال کی بھی سکیورٹی کی جانب سے معمول کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ دوسری طرف اس قدام کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے امریکی سیکریٹ سرویس نے کہا کہ صدر موصوف کو دیئے جانے والے ہر تحفہ کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور یہ ایک معمول کی بات ہے ۔ یاد رہے کہ جاریہ ہفتہ فن لینڈ میں دونوں قائدین نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا جس کے دوران پوٹن نے ٹرمپ کی جانب ایک فٹبال اُچھال دیا تھا ۔ روس نے 2018 ء کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جس میں فرانس نے کروشیا کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا تھا ۔ اس فٹبال کو ٹرمپ نے پکڑ کر کہا کہ وہ اسے اپنے 12 سالہ بیٹے بیرن کو دیں گے جو فٹبال کا زبرست مداح ہے ۔