واشنگٹن 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو فون کرتے ہوئے کل ہوئے ہلاکت خیز حملے پر اظہار ہمدردی کیا اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا تیقن دیا ۔ ٹرمپ نے ان حملوں پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے اور کہا کہ 290 افراد کی ہلاکت قابل افسوس ہے ۔ وائیٹ ہاوز نے کہا کہ ٹرمپ نے آج وکرما سنگھے کو فون کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ یہ حملے ایسٹر کے موقع پر کئے گئے تھے ۔ وکرما سنگھے نے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرنے پر صدر امریکہ سے اظہار تشکر بھی کیا ہے ۔