ٹرمپ کا بشار الاسد کے قتل کا مبینہ حکم

نیویارک۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صحافی باب ووڈورڈزنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے بشار الاسدکو ہلاک کرنے کاحکم دیاتھا تاہم وزیردفاع نے اس پر عمل سے گریز کیا۔باب ووڈورڈز نے اپنی نئی کتاب ‘فئیر’میں انکشاف کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کی اطلاعات پر ڈونلڈ ٹرمپ مشتعل تھے ، امریکی صدرنے ٹیلیفون کال پر بشارالاسدکے لئے جیمزمیٹس سے کہاــ’اسے ماردو’۔جیمزمیٹس نے صدرڈونلڈٹرمپ کو جواب دیا تھا کہ وہ معاملہ خود نمٹا دیں گے ۔صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی حکم کے 3روزبعدامریکہ نے شام پر59ٹام ہاک میزائل داغے تھے ۔