واشنگٹن، 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ ممالک کو اسٹیل اور ایلومینیم کووٹس پر راحت دی ہے ۔ امریکہ کی وزارت تجارت نے یہ اطلاع دی۔وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا، برازیل اور ارجنٹائنا کے اسٹیل کووٹس اور ارجنٹائنا کے ایلومینیم کووٹس پر یہ راحت دی ہے ۔بیان میں کہا گیاہے ان ممالک کی کمپنیاں امریکی اسٹیل اور ایلومینیم کمپنیوں سے ناکافی مقدار اور دستیابی کی صورت میں مصنوعات پر چھوٹ کے لئے درخواست دے سکتی ہیں۔اس طرح کے معاملات میں کووٹس سے چھوٹ فراہم کی جا سکتی ہے جس پر کوئی فیس نہیں وصول کی جائے گی۔ قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے مارچ میں اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمد ٹیکس لگایا تھا۔