واشنگٹن ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے منتخب صدر کے ایک قریبی مددگار نے کہا ہیکہ ڈونالڈ ٹرمپ وہائیٹ ہاؤز میں آمد کے پہلے ہی صدر بارک اوباما کے متعدد عاملانہ احکام کالعدم کردیں گے جنہیں وہ (ٹرمپ) معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی راہ میں رکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے آئندہ وہائیٹ ہاؤز پریس سکریٹری سین اسپائیسر نے اے بی سی کے ایک پروگرام سے کہا کہ ’’ٹرمپ فوری طور پر ایسے کئی قواعد اور اقدامات کو کالعدم کردیں گے جن پر موجودہ انتظامیہ گذشتہ 8 سال سے عمل کررہا تھا‘‘۔ اسپائیسر نے کہا کہ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حلف لینے کے فوری بعد اوباما انتظامیہ کے کئی احکام کو منسوخ کردیں گے۔