نقاب پوش حملہ آور خاتون منتظم پر مرچ اسپرے سے حملہ کرکے فرار ہونے میںکامیاب
لاس اینجلس ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈونالڈ ٹرمپ حامی جلسہ میں جو جنوبی کیلیفورنیا میں منعقد کیا جارہا تھا تشدد پھوٹ پڑا جب کہ ایک نقاب پوش شخص نے اس جلسہ کی خاتون منتظمین پر مرچ کا اسپرے استعمال کیا ۔ بعدازاں احتجاجیوں نے اس پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرا دیا ۔ فیس بک پر اس واقعہ کی ویڈیو جھلکیاں شائع کی گئی ہیں ‘ جنہیں ریاستی ساحلی علاقہ بوتسا چیکا کے علاقہ فراکاس سے حاصل کیا گیا ہے ۔ اس میں ایک شخص کو حملہ آور پر گھونسے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ یہ شہر لاس اینجلس کے قریب واقع ہے ۔ نقاب پوش حملہ آور اس کے بعد دوڑتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ فوری طور پر اس واقعہ پر 12 افراد نے ردعمل ظاہر کیا ۔ خاتون منتظم جنیفر اسٹرلنگ نے روزنامہ ’’ لاس اینجلس ٹائمز‘‘ سے کہا کہ یہ افراد اس کا دفاع کررہے تھے ۔ اس جھڑپ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ ایک اطلاع کے بموجب جو ساحلی محکمہ انسداد آتش فرو ہنٹنگٹن ساحل نے فراہم کی ہے ۔ کوئی بھی شخص اس جھڑپ میں زخمی نہیں ہوا ۔ مقامی پولیس کے بموجب کسی بھی احتجاجی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ حالانکہ روزنامہ ٹائمز کی اطلاع کے بموجب کیلیفورنیا قومی شاہراہ طلایہ گرد پولیس نے نقاب پوش شخص کو اس کے فرار کے کچھ ہی دیر بعد گرفتارکرلیا ہے ۔ منتظمین تبصرے کیلئے فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکے ۔ اس جلوس میں جو ٹرمپ کی تائید میں نکالا گیا تھا سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ان میں پہلی بار کسی احتجاج میں شرکت کرنے اور عمر رسیدہ افراد دونوں شامل تھے ۔ جلوس میں کا اہتمام ملک گیر سطح پر کیا گیاتھا ۔ صدر امریکہ نے اپنے ٹوئیٹر پر آج ان کی تائید میں جلوس نکالنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کی