واشنگٹن ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر منتخب ڈونالڈ ٹرمپ نے سرکردہ ہندوستانی۔ امریکی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کی شخصیت سندیپ متھرانی سے ملاقات کی ہے جس کا پس منظر ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ نئے نظم و نسق میں شامل ہوسکتے ہیں۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ متھرانی جنرل گرود پراپرٹیز کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں ۔ انہوں نے گذشتہ روز نیویارک کے ٹرمپ ٹاورس میں صدر منتخب سے ملاقات کی۔ ’شکاگو بزنس‘ کے مطابق گذشتہ سال متھرانی کی کمائی 39.2 ملین ڈالر رہی۔