واشنگٹن۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ایسے مراسم ہیں کہ کبھی کبھی یقین نہیں آتا کہ امریکی صدر کا کوئی ایسا دوست بھی ہوسکتا ہے۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں یہ بات اس وقت کہی گئی جب کچھ گھنٹے قبل ہی امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے جرمنی کی شکایت کی تھی۔ وائیٹ ہاؤس پریس سیکریٹری شین اسپائسر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قائدین کی ایک دوسرے سے اچھی دوستی معلوم ہوتی ہے اور ان کی باتوں کو سن کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے ان کے درمیان کوئی بندھن ہے جو ان کی گہری دوستی کا نقیب ہے جیسا کہ G-7 کانفرنس کے دوران ہوئی بات چیت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ڈونالڈ ٹرمپ ، مکل سے دوستی کے باوجود ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ بہرحال ٹرمپ نے سوشیل میڈیا پر جرمنی کی جو شکایت کی تھی، وہ اس طرح تھی کہ ناٹو میں جرمنی اس طرح حصہ نہیں لے رہا ہے، جیسا کہ اسے لینا چاہئے۔ جرمنی کے ساتھ تجارت میں ہمیں خسارہ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ناٹو اور فوج کے جو کچھ اخراجات ہیں، اس میں جرمنی کا حصہ اتنا نہیں جتنا ہونا چاہئے جو یقینا امریکہ کیلئے نامناسب ہے۔ اسپائسر نے کہا کہ ٹرمپ کا ریمارک صرف جرمنی کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے یوروپی یونین کے لئے ہے۔
روس نے دولت اسلامیہ کو
نشانہ بناکر میزائل داغے
ماسکو،31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روسی بحری جہاز اور آبدوز نے شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے نزدیک دولت اسلامیہ (داعش) کو چار کروز میزائل داغے ہیں جس میں ان کے لڑاکوں اور ساز و سامان کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔ یہ اطلاع روسی خبر رساں ایجنسیوں نے وزارت دفاع کے حوالے سے دی ہے ۔روس نے بحر روم سے میزائل حملہ کرنے سے قبل امریکہ ترکی اور اسرائیل کو خبر دار کردیاتھا۔