ٹرانسپوٹرس کی حالت کسانوں سے زیادہ بدتر، ہڑتال یقینی

اورنگ آباد :17جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ملک میں ٹرانسپوٹرس کی حالت کسانوں سے زیادہ بدتر ہے ، انکے مناسب اور جائز مطالبات پر حکومت نے کبھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔ اور اب تک حکومت کی جانب سے کئے وعدے ہمشہ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، اس بار حکومت کے کسی بھی وعدے اور یقین پر اعتبار نہیں کیا جائے گا، اب کرو یا مرو کی صورتحال ہے اس لیے جب تک حکومت ہمارے مطالبات کو منظور نہیں کرلیتی اس وقت تک 20 جولائی سے شروع ہونے والی ہماری غیر معینہ مدت کی ملک گیر ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔