ٹاٹا گروپ بہترین برانڈز میں اول

ممبئی۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کمپنیوں کا اجتماعی ادارہ ٹاٹا گروپ 2017ء کی بسٹ انڈین برانڈس رپورٹ میں سرفہرست آیا ہے۔ یہ رپورٹ برانڈ کنسلٹینسی فرم ’انٹر برانڈ انڈیا‘ نے جاری کی ہے۔ نمک سے سافٹ ویر کی تیاری سے وابستہ ٹاٹا گروپ لگاتار پانچویں سال اپنا درجہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا جس کی برانڈ قدر کچھ انحطاط کے باوجود 73944 کروڑ روپئے ہے۔