ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس کے پی جی کورسز

حیدرآباد کیمپس شامل ، انٹرنس امتحان ، 29 نومبر آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس ملک کا سماجی علوم کا ایک باوقار اور معیاری ادارہ ہے جس میں پی جی سطح کے پروگرامس میں آف لائن اور آن لائن پروگرامس میں ملک کے مختلف مقامات پر کیمپس ہیں اس میں حیدرآباد کیمپس میں ایم اے ( رورل ڈیولپمنٹ ) ، ایم اے ( ایجوکیشن ) ، ایم اے (پبلک پالیسی) ، ایم اے ( ویمنس اسٹیڈیز ) ، ایم اے ( ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز ) اور ایم اے نیچرل دی سورس ہیں ۔ ان میں داخلے کے لیے قومی سطح کا انٹرنس امتحان TISSNET ( ٹس انٹرنس ٹسٹ ) 10 جنوری کو مقرر ہے ۔ اور فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 نومبر ہے ۔ آن لائن پروگرام میں ایم اے ( سوشیل ورک ) اور ایم اے ( انٹرنیشنل فیملی اسٹیڈیز ) ہیں ۔ اس کا ویب سائٹ tisspg.ma/tiss.edu اور حیدرآباد کا ای میل hyd_faculty@mailman.tiss.edu ہے ۔۔