چینائی ، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے کئی حصوں بشمول چینائی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقے زیرآب آچکے ہیں اور شہر میں اسکولس کو بند رکھنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ دفتر موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش قیاسی کی ہے۔ یہاں حکام نے آج اسکولوں کیلئے تعطیل کا اعلان کیا، جہاں گزشتہ روز بارش کے بعد صبح میں تیزتر بارش دیکھنے میں آئی۔