نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ایک مبینہ 90 کروڑ روپئے کے بینک لون فراڈ کیس کے سلسلہ میں ہفتہ کو ٹاملناڈو میں 9 مقامات پر دھاوے کئے اور تلاشی لی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ انشومتی ریفائنریز پرائیوٹ لمیٹیڈ (جو اس ریاست کے ضلع ویردھو نگر میں قائم ہے) کو گھیرنے اس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ویرو دھو نگر، مدورائی اور کوئمبتور میں تلاشی کی جارہی ہے اور کہاکہ پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ایک فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یوپی میں چاقو کی نوک پر ریپ
مظفرنگر 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک آدمی نے چاقو کی نوک پر ایک 30 سالہ عورت کی مبینہ طور پر ایک باغ میں عصمت ریزی کردی جہاں اُس کا شوہر چوکیداری کرتا ہے۔ پولیس نے آج کہاکہ اُس وقت اُس کا شوہر موجود نہیں تھا ۔ عورت کے شوہر کی درج کرائی گئی شکایت کے مطابق خلیل احمد نے جمعہ کو چاقو کی نوک پر گارڈن میں اُس کی بیوی کا ریپ کیا۔ ایس ایچ او وی سی تیواری نے کہاکہ شوہر اُس باغ کا نگرانکار ہے اور وہاں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔