ٹاملناڈو میں ہندی کو مسلط کرنے کے الزامات مسترد

چینائی۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نرملاسیتارامن نے آج تیقن دیا کہ ٹاملناڈو میں ہندی کو مسلط نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈی ایم کے پر شدید تنقید کی کہ اس نے مرکز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ زبان کو زبردستی تھوپنے کی کوشش کررہا ہے ۔ نرملا سیتارامن نے کہا کہ ڈی ایم کے کے کارگذار ایم کے اسٹالین نے جوالزام عائد کئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ۔ یہاں ہندی کو فروغ دینے کی کوشش نہیں ہورہی ہے ‘ انہوں نے اُلٹا انہی سے سوال کیا کہ آیا ان کی پارٹی نے ہی ایسا کیا تھا جب وہ کانگریس کی قیادت یو پی اے حکومت کا حصہ تھی ۔ ضرور اس وقت کی حکومت نے ہی ان پر ہندی مسلط کرنے کا اشارہ دیا تھا ۔ سیتارامن نے وزیراعظم نریندر مودی کی اسکیم ’’ ایک بھارت شریسٹ بھارت ‘‘ کا حوالہ دیا ‘ جس کسا مقصد مختلف ریاستوں کے عوام کے درمیان رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ٹاملناڈو کے غیر وطن ہندی نہ بولنے والے شہریوں کو شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے پاس وزیراعظم ہیں جو یس طرح کی کوشش کررہے ہیں تو ایسے میں ہندی مسلط کرنے کا سوال کہا پیدا ہوتاہے ۔ یہ تو یو پی اے حکومت تھی جس نے مبینہ طور پر ہندی مسلط کرنے کی کوشش کی تھی اور ڈی ایم کے بھی یو پی اے کا حصہ تھی ۔