ٹاملناڈو میں پٹاخوں کی تیاری کے دو یونٹس میں دھماکے،4 ہلاک

ویرودھونگر / سالیم 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے اضلاع ویرو دھونگر اور سالیم میں ہفتہ کو پٹاخوں کی تیاری کے دو یونٹس میں ہوئے دھماکوں میں چار افراد ہلاک اور اس کے مساوی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ سالیم میں اتہور کے قریب غیر قانونی طور پر پٹاخوں کی تیاری کے ایک یونٹ میں ہوئے ایک دھماکہ میں ایک 28 سالہ آدمی ہلاک ہوگیا اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ جبہ ویردھو نگر میں کاکی واڑن پٹی میں پٹاخوں کے ایک خانگی یونٹ میں ہوئے ایک اور دھماکہ میں تین افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔