چینائی۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ٹاملناڈو نے اس ریاست کے شمالی حصوں میں معاشی ترقی کیلئے اپنی ماضی کیلئے اپنی ماضی کے ایک حصہ کے طور پر ضلع کرشنا گیری میں ایک خصوصی سرمایہ کاری علاقہ کے فروغ کے سنگ بنیاد رکھا۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق چیف منسٹر کے پلانی سوامی نے ویڈیو کانگریس کے ذریعہ یہ سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ یہ خصوصی سرمایہ کاری علاقہ جی ایم آر انفراسٹرکچر میں لمیٹیڈ اور ٹاملناڈو ضعتی ترقیاتی کارپوریشن کی طرف سے مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔ جی ایم آر کرشنا گیری خصوصی زون اور ضلع کے دنکنا کوٹائی اور شوگھری تعلقہ جات میں 2,100 ایکر پر قائم کیا جارہا ہے۔