بالی ووڈ کے سب سے رومانٹک جوڑے دشا پٹانی اور ٹائیگر شراف کی جوڑی کو آن اسکرین اور آف اسکرین فائینس کافی پسند کرتے آئے ہیں، لیکن رپورٹس کے مطابق دونوں کے رشتے میں طویل وقت سے کھٹاس آگئی تھی۔ آخر کار دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق اب ٹائیگر اور دشا کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ ٹائیگر شراف بالی ووڈ میں اپنے ڈانس اور فٹنس کے لئے کافی مشہور ہیں۔ انہی کے نقش قدم پر دشا بھی ڈانس کرنے میں مشہور ہے، لیکن دونوں کی جوڑی اب ٹوٹ گئی ہے۔ ویسے پچھلے دنوں خبر آئی تھی کہ ٹائیگر شراف نے دشا کے کہنے پر ایک فلم سائن کی تھی وہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی فلم میں ان کے انٹمیٹ سین کو فلمایا جائے۔ ٹائیگر نے دشا کے لئے خود کو کافی بدل دیا تھا۔ یہ بات بھی ان کے کئی دوستوں نے بتائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دشا کے ساتھ روزانہ ہونے والی بحث سے تنگ آکر ٹائیگر نے بریک اپ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ دونوں نے مل کر کئی بار اپنے رشتہ کو ایک نئی شروعات دینے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام رہے ۔ بتاتے چلیں دونوں اداکار پچھلے تین سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے آرہے ہیں۔
سنی دیول کی فلم ’’موہلہ‘‘ اسی کو ملا ’’اے‘‘ سرٹیفکیٹ
سنی دیول اور ساکشی تنورا اسٹار موہلہ اسی بالاآخر کئی ایک رکاوٹوں کے بعد اب سنسر بورڈ کے چنگل سے نکل کر تھیٹرس میں آنے کے لئے تیار ہے۔ سنسر نے اسے ’’اے‘‘ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ سنسر بورڈ سے اس فلم کی جنگ دو سال سے چلتی آرہی تھی۔ آخر کار سرٹیفکیٹ کے ملنے کے بعد اسے 16 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پچھلے ہفتہ اس فلم کا ایک موشن پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا ہے۔ چندر پرکاش دویدی کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم کاشی ناتھ سنگھ کی لکھی کتاب ’’کاشی کا آسی‘‘ پر مبنی ہے جو رام جنم بھومی اور منڈل کمیشن کے ارد گرد گھومتی ہے۔