ایکشن فلموں کے لئے مشہور اکشے کمار اور ڈانسنگ و فائٹ اسٹار ٹائیگر شراف پہلی بار ساجد نڈیاڈوالا کی باغی سیریز 3 میں ایک ساتھ دیکھے جائیں گے جس کا ڈائرکشن باغی 2 کے ڈائرکٹر احمد خان ہی دیں گے۔ فلم میں ٹائیگر شراف اور دشا پٹانی کو پیش کئے جانے کی توقع ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اکشے کمار اور ساجد نڈیاڈوالا کا ساتھ 25 برسوں کا رہا ہے۔ اس جوڑی کی پہلی فلم 1993 میں آئی ’’وقت ہمارا ہے‘‘ تھی اور بطور فلمساز ساجد کی یہ دوسری فلم تھی۔ اس کے بعد ان دونوں نے مجھ سے شادی کروگی، ہے بے بی، کمبخت عشق، ہاوز فلم، ہاوز فل 2 اور ہاوز فل 3 کرچکے ہیں۔ اب اس جوڑی کی نویں فلم ہاوز فل 4 ہے جس کے ڈائرکٹر ساجد خان ہیں اس طرح اکشے کمار کے ساتھ ساجد نڈیاڈوالا کی دسویں فلم باغی 3 ہوگی۔
ڈیوڈ دھون بیٹے ورون کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں گے
میں تیرا ہیرو اور جڑواں 2 جیسی فلمیں بنانے کے بعد ورون دھون کے ساتھ ڈیڈ ڈیوڈ دھون تیسری بار ایک اور فلم کی پلاننگ کررہے ہیں۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی لیکن کوئی ری میک نہیں بلکہ یہ برانڈ نیو سبجکٹ کی نمبرون سیریز ہوگی فی الحال ڈیوڈ کی ٹیم اس اسکرپٹ پر کام کررہی ہے۔ ڈیوڈ دھون نے سب سے پہلی سیریز گویندا اور کرشمہ کپور کے ساتھ قلی نمبر ون کے ذریعہ شروع کی تھی اب ڈیوڈ اسی طرح کی کرشمہ سیریز کو اپنے بیٹے ورون کے ساتھ دہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔