حیدرآباد 17 جون (آئی این این) تلنگانہ ریاستی بورڈ برائے فنی تعلیم و تربیت کے سکریٹری ڈی وینکٹیشورلو نے آج مطلع کیاکہ ٹائپ رائٹنگ اور شارٹ ہینڈ امتحانات جولائی اور اگسٹ کے دوران منعقد ہونگے۔ اعلامیہ، نظام الاوقات اور فارم داخل کرنے کی تفصیلات کیلئے ویب سائٹ http://apsbtet.net/twshportal یا http://www.sbtetap.gov.in پر ربط کرسکتے ہیں۔ 20 جون سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔