ٹائم میگزین190 ملین ڈالر میں فروخت

واشنگٹن ۔ 17 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سیلس فورسس کے ایک معاون بانی مارک بینسوف اور اُن کی شریک حیات کو مریڈیتھ کارپوریشن کی طرف سے ٹائم میگزین فروخت کیا جارہا ہے ۔ وال اسٹریٹ جنرل نے خبر دی ہے کہ یہ مشہور و معروف نیوز میگزین 190 ملین امریکی ڈالر کے عروض بنیوف کو فروخت کی جارہی ہے۔ بینوف کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ایک سرکردہ ادارہ سیلس فورمس کے چار معاون بانیوں میں ایک ہیں۔ مریڈیتھ کارپوریشن کی طرف سے ٹائم انکارپوریٹس کی خریدی کی تکمیل کے تقریباً آٹھ ماہ بعد یہ فروخت کی جارہی ہے ۔ میرڈیتھ کارپوریشن پیوپل ، بیٹرھومس ، گاڈنس جیسے رسالوں کاناشر بھی ہے ۔ دیگر تین مطبوعات فارچون، من اور اسپورٹس السٹریٹیڈ کی فروخت کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں ۔