ایم ایس نے کی 10لاکھ روپئے کے اسکالر شپ کی قرعہ اندازی
حیدرآباد، /20مئی : ( پریس نوٹ ) ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے کارپوریٹ افس میں آج 10 لاکھ روپئے کی اسکالر شپ کے لئے ایک قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا جس میں 10خوش نصیب طلباء کو فی کس ایک لاکھ روپئے کا اسکالر شپ کے لئے منتخب کیا گیا ۔ قرعہ اندازی کے اس پروگرام میں والدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کو YOUTUBE کے ذریعہ لائیو نشر بھی کیا گیا ۔ قرعہ اندازی کے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین محمد عبدالطیف خان نے کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے 28ویں برس مکمل ہونے پر اور اس مدت کے دوران ایک لاکھ ایڈمیشن ہونے کی خوشی میں ہم نے 28 اپریل سے لیکر 4 مئی تک داخلہ لینے والے بچوں کے لئے ایک آفر رکھا تھا اس اسکیم کے دوران ہم نے اسکول کے داخلہ میں 2800روپئے اور کالج کے داخلہ میں 28فیصد چھوٹ دی تھی۔ اس چھوٹ کے علاوہ 10 بچوں کے لئے فی کس ایک لاکھ اسکالر شپ کا بھی اعلان کیا گیا ۔ جس کے لئے آج قرعہ اندازی کے ذریعہ 10خوش نصیب طلباء کو فی کس ایک لاکھ روپئے کا اسکالر شپ کے لئے منتخب کیا گیا ۔ اس اسکیم کے تحت اسکول میں میں 405 اور کالج میں 369 بچوں کا داخلہ ہوا۔ آج ان تمام بچوں کے نام کی پرچی کو ایک شیشہ کے ڈبے میں ڈال کر قرعہ اندازی کی گئی اور 10بچوں کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکالر شپ کے علاوہ ان تمام داخلہ لینے والے بچوں کے نام سے ایک ایک درخت لگایا جائے گا جو انکی طرف سے صدقہ جاریہ ہوگا۔اسکالر شپ کے لئے منتخب ہونے والے 10 خوش نصیب طلبا کے نام یہ ہیں:
(1خواجہ ذکی الدین ولد خواجہ نظام الدین ( ایم ایس اسکول۔ ٹولی چوکی بوائز۔کلاس9) ۔ 2) افیفہ تبسم ولد محمد شفی الدین ( ایم ایس اسکول ۔ ٹولی چوکیگلرز۔ کلاس5) ۔ 3)سیدہ زوحہ شرین ولد سید مشتاق سہیل ( ایم ایس جونیر کالج۔ ملک پیٹ۔ کلاسBipc- NEET) ۔4)ماریہ انجم ولدہمران احمد ( ایم ایس کڈس۔ ا کبر باغ۔ کلاس ppI) ۔5)رفت فاطمہ ولد محمد رفع شیخ ( ایم ایس جونیر کالج ۔ شاہ علی بنڈہ۔ کلاسBipc- NEET)۔6) عنیفہ نصرت ولد محمد نصیر الدین ( ایم ایس جونیر کالج ۔ ملک پیٹ۔ کلاسCEC) ۔ 7) زوحہ سطانہ ولد محمدالیاس احمد( ایم ایس کڈس۔ ا کبر باغ۔ کلاس ppI) ۔ 8) بشرہ فاطمہ ولد میر ممتاز علی ( ایم ایسجونیر کالج ۔ ملک پیٹ ۔ کلاسMEC) ۔9) شیخ احمد ولد محمدافسر پاشا ( ایم ایس۔ ٹولی چوکی ۔ ۔ کلاس ppI)۔10)سیدہ شافیہ بیگم ولد سید شاکر ( ایم ایس جونیر کالج ۔ شاہ علی بنڈہ۔ کلاس MEC )۔