حیدرآباد /2 مئی ( سیاست نیوز ) صدرنشین آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی حیثیت سے سینئیر قائد تلگودیشم پارٹی مسٹر وی رمیا نے آج اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسٹر سریندر بابو نے نومنتخب صدرنشین اے پی ایس آر ٹی سی مسٹر وی رامیا کو عہدے کا حلف دلایا ۔ ان کے ہمراہ نئے نامزد ڈائرکٹرس آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ٹی لکشمی نائیڈو ایم پارتھا سارتھی اور آر سبھاش ، چندرا بوس نے بھی عہدے کا حلف لیا ۔ اس حلف برداری تقریب میں ریاستی وزراء مسرس وائی راما کرشنوڈو ، وزیر فینانس ایس چندرا موہن ریڈی وزیر زراعت کے اچن نائیڈو ، وزیر سیول سپلائیز جواہر کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے اہم قائدین نے بھی شرکت کی ۔