نئی دہلی ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اولہ کیاپ کا ڈرائیور مسلم ہونے پر وی ایچ پی کارکن ابھیشک مشرا نے اس کیاپ کی سواری سے انکار کردیا اور اس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بیان پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ وہ مسلم ڈرائیور کی کار میں بیٹھ کر ’’جہادی لوگوں‘‘ کو پیسے دینا نہیں چاہتے ، اس لئے انہوں نے کار منسوخ کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے 14000 فالوارس ہیں، ان میں وزیر دفاع سیتارامن ، وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان اور وزیر ثقافت مہیش شرما بھی شامل ہیں ۔