لکھیم پور کھیری (یو پی) ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی نے آج یہاں ایک نوجوان کی مبینہ طور پر گھر واپسی (تبدیلی مذہب ) پروگرام منعقد کیا ۔ پولیس نے یہاں پہونچ کر نوجوان کو کلکٹریٹ منتقل کیا اور اس کا بیان قلمبند کیا جبکہ وی ایچ پی کارکنوں نے احتجاج شروع کرتے ہوئے پروگرام کے مقام پر بیان قلمبند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ایک گھنٹہ طویل ڈرامہ اس وقت ختم ہوا جب احتجاجیوں نے نوجوان کو واپس لالیا ۔سب ڈیویژنل مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس نوجوان کی راجن پوری کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ 2006 ء میں ایک مسلم لڑکی سے شادی کے بعد اس نے اسلام قبول کیا تھا لیکن آج وہ کسی دباؤ کے بغیر اپنے ہندو مذہب میں واپس ہورہا ہے ۔