ویڈیو کی تنقیح ‘ وہائیٹ ہاؤز

واشنگٹن ۔16نومبر ( سیاست ڈاٹ کام)امریکی انٹیلجنس ایجنسیاں اس ویڈیو کی جانچ کررہی ہے جس میں امریکی شہری پیٹرکاسک کو داعش کے ہاتھوں سرقلم کرتے دکھایا گیا ہے ۔ وہائیٹ ہاؤز نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو صحیح ہو تو انتہائی افسوسناک پہلو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بے قصور امریکی امدادی کارکن کے ظالمانہ قتل کی توثیق ہوجاتی ہے تو ہمارے لئے یہ انتہائی افسوسناک خبر ہوگی ۔ اس دوران وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے بھی قتل کی مذمت کی اور کہا کہ اس ویڈیو سے یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد کس حد تک جاسکتے ہیں ۔