دبئی(یواے ای):دبئی مریناکا79منزلہ ٹارچ ٹاؤر ایک اور مرتبہ شعلہ پوش ہوااور جمعہ کے ابتدائی ساعتوں میں دبئی میڈیاآفس نے بتایا کہ فائیر عملہ موقع پر پہنچ کر شعلوں پر قابو پانے کاکام بھی کیاہے۔
دبئی میڈیا آفس ٹوئٹ نے اس واقعہ میں کسی کے فوری زخمی ہونے کی اطلاع بھی نہیں دی۔سیول ڈیفنس نے کہاکہ عمارت کو کامیابی کے ساتھ خالی کرایاگیا‘ ایمرجنسی عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سال2015فبروری میں بھی ٹارچ ٹاؤر میں آگ لگی ہوئی تھی۔ٹارچ ٹاؤر دنیاکے سب سے بڑا رہائشی عمارت 2011میں مکمل کرلی ہے۔
درایں اثناء اس واقعہ کی بے شمار ویڈیوز سوشیل میڈیا پر بھی پوسٹ کئے گئے جس میں عمارت میں لگی آگ اور اس سے گرانے والی راکھ کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے