ہنوئی۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ویٹنام نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے متنازعہ جنوبی بحرچین میں اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارروائیاں کی ہیں اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی بحری صیانت کے مسئلہ پر اپنے آئندہ دورہ چین کے موقع پر چینی قیادت سے بات چیت کریں گے ۔ چین نے ایسی کارروائیاں کی ہیں جس سے ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ ڈائرکٹریٹ برائے خارجی معلومات کے بموجب ہندوستانی صحافیوں سے خواہش کی گئی کہ وزیراعظم نریندر مودی دورہ چین کے موقع پر بحری صیانت کا مسئلہ اٹھائیں ۔