وینیزوئیلامیں چہارشنبہ اور ہفتہ کو اپوزیشن کی ریالی

نیونس آیرس،28جنوری(سیاست ڈاٹ کام)وینیزوئیلا میں نیشنل اسمبلی میں غلبے والے اپوزیشن لیڈر اور خودکو عبوری صدر قرار دینے والے جوان گوائدو نے پیر کو اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ چہارشنبہ اور ہفتہ کو ہونے والی نئی ریالیوں میں بڑی تعداد میں حصہ لیں۔ مسٹر گوائدو نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کہا،‘‘چہارشنبہ کو بڑے پیمانے پر ایک عوامی مظاہرہ ہوگا اور میں وینیزوئیلا کے عوام سے سڑکوں پر اترنے کی اپیل کرتا ہوں۔’’ اپوزیشن کے لیڈر نے کہا کہ اگلی ریالی ہفتے کو منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا مقصد ملک میں انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا ہے ،اقتدار میں طاقت کے استعمال کو روکنا اور انسانی مدد حاصل کرنے کے امکان کو یقینی بنانا ہے ۔ گزشتہ پیر کو پورے وینیزوئیلا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور یہ کئی دنوں جاری رہے ۔منگل کو نیشنل اسمبلی نے اعلان کیا کہ ملک کے صدر نکولس مادورو سے اقتدار چھین لیاگیا ہے ۔اس کے اگلے دن مسٹر گوائدو نے خود کو عبوری صدر قرار دے دیا۔