نئی دہلی ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ایڈوکیٹ کے کے وینوگوپال کا نام اٹارنی جنرل آف انڈیا کی حیثیت سے تقرر کیلئے منظور ہوچکا ہے ، جس کا پس منظر اعلیٰ قانونی عہدہ دار مکل روہتگی کا سبکدوشی کا فیصلہ ہے۔ وینوگوپال نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ اعلامیہ ایک دو یوم میں متوقع ہے۔