وینزویلا پر پوتن کے ساتھ مذاکرات ممکن:ٹرمپ

واشنگٹن۔ 30 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا کہ وہ آئندہ کچھ عرصے میں وینزویلا بحران کے سلسلے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے صحافیوں کی طرف سے وینزویلا کی صورتحال پر روس کے صدر کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ مسائل پر مذاکرات کرتے رہیں گے ۔ شاید صدر پوتن ، صدر ژی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں وینزویلا کے حالات نازک ہیں ۔ وہاں بجلی اور پٹرول کی کمی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے والے جوآن گوائیڈوکو صدر کے طور پر تسلیم کیا ہے