وینزویلا میں سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ

کاراکس۔28 ۔جون(سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دارالحکومت کاراکس میں سپریم کورٹ کی عمارت پر کل ہیلی کاپٹر حملے کی سخت مذمت کی اور اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔مسٹر مدورو نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عمارت پر ہیلی کاپٹر سے حملے کیے گئے اور کچھ دستی بم بھی پھینکے گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق کاراکس کے نشیبی علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جہاں سپریم کورٹ، صدر کی رہائش گاہ اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں واقع ہیں۔گزشتہ تین ماہ سے اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں کا سامنا کر رہے 54 سالہ سوشلسٹ لیڈر مسٹر مدورو نے کل خبردار کیا کہ اگر اپوزیشن نے اپنی پرتشدد سرگرمیوں کو روکا نہیں ، تو وہ اور ان کے حامی بھی ہتھیار اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ۔