نئی دہلی۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج ہماچل پردیش کے سابق چیف منسٹر ویر بھدرا سنگھ کے خلاف غیر قانونی رقومات کی منتقلی کیس کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کردیا ہے۔ خصوی جج ارون بھردواج نے کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت آئندہ ماہ کریں گے۔ ای ڈی کی ضمنی چارج شیٹ کو خصوصی وکیل استغاثہ نتیش رانا اور این کے مٹا کے ذریعہ داخل کیا گیا ہے۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی جانب سے داخل کردہ ایک علیحدہ کیس میں ویر بھدرا سنگھ اور ان کی اہلیہ کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔